Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر

وزیر نجکاری کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 10:45pm
فواد حسن فواد۔ فوٹو — فائل
فواد حسن فواد۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیر نجکاری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر نجکاری کی بطور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے رکن کی منظوری دے دی، وزیر نجکاری کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں، کمیٹی اراکین میں تجارت، قانون، توانائی اور مواصلات کے وزراء شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نگراں وزیر منصوبہ بندی اور وزیر آئی ٹی بھی ای سی سی اراکین میں شامل ہیں۔

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

Fawad Hasan Fawad

Caretaker Minister for Privatisation