Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی فائٹر جیٹ کا امریکی بمبار طیارے سے قریبی آمنا سامنا، ٹاپ گن کی یاد آگئی

تصادم کا خدشہ پیدا ہونے پر امریکی فضائیہ کے ہوش اڑ گئے۔
شائع 27 اکتوبر 2023 07:26pm

امریکا نے چین کے ”جے 11“ لڑاکا طیارے کے ’غیر محفوظ طرز عمل‘ کی مذمت کی ہے، جو منگل کو رات دیر گئے امریکی فضائیہ کے ”بی 52“ بمبار طیارے کے 10 فٹ تک قریب آگیا اور معروف لاہی ووڈ فلم ”ٹاپ گن“ کی اید تازہ کردی۔

ٹاپ گن میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ایف 16 طیارہ چند فٹ کی دوری سے دوسرے طیارے کے اوپر الٹا اڑا کر حیران کردیا تھا۔

امریکا کی جانب سے اصطلاح ”غیر محفوظ“ کا استعمال اہم ہے کیونکہ یہ صرف انتہائی صورتوں میں استعمال ہوتی ہے۔

امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے مزید کہا کہ چینی لڑاکا پائلٹ کے اقدامات نے بے قابو اور حد سے زیادہ رفتار کے ساتھ B-52 کے نیچے، آگے اور 10 فٹ کے اندر پرواز کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو تصادم کے خطرے میں ڈال کر ناقص ایئر مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ہمیں تشویش ہے پائلٹ اس بات سے بے خبر تھا کہ وہ تصادم کا باعث بننے کے کتنے قریب آیا تھا۔‘

PACOM کے ذریعے شیئر کی گئی ایک 38 سیکنڈ کی نائٹ ویژن ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ”جے 11“ طیارہ ”بی 52“ بمبار کے اتنا قریب آجاتا ہے کہ کیمرہ اس کے اگلے حصے تک کو ریکارڈ کرلیتا ہے۔

PACOM نے یہ بھی کہا کہ یہ 2021 کے بعد سے چینی پائلٹوں کے ”غیر پیشہ ورانہ“ رویے کی ایک سیریز کا تازہ ترین واقعہ ہے جو اس علاقے میں محفوظ طریقے سے کام کرنے کی امریکی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

پچھلے ہفتے پینٹاگون نے ان میں سے کچھ انٹرسیپشنز کی فوٹیج جاری کیں، جن میں سے کئی کو سینئر امریکی فوجی حکام نے ”خطرناک اور جارحانہ نوعیت“ کے طور پر بیان کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ انٹرسیپشنز ’چین کی طرف سے علاقائی دھمکیوں کے ایک بڑے رجحان کا حصہ ہیں جو حادثاتی طور پر تنازعے کا باعث بن سکتی ہیں‘۔

B 52 Bomber

Top Gun Maverick

J 11

Unprofessional Intercept

U.S. Air Force