Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں 19 برس کا لڑکا بین الاقوامی گینگسٹر بن گیا، انٹرپول وارنٹ جاری

کادیان بھارت سے فرار ہو کر امریکا میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
شائع 27 اکتوبر 2023 06:10pm

انٹرپول نے بھارتی ریاست ہریانہ کے 19 سالہ گینگسٹر یوگیش کدیان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے، جس پر قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کادیان بھارت سے فرار ہو کر امریکا میں پناہ لیے ہوئے ہے۔

بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے گینگسٹرز اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد، کئی گینگسٹرز یا تو انڈر گراؤنڈ چلے گئے ہیں یا جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھارت سے فرار ہو گئے ہیں۔

توقع ہے کہ کادیان بھی جعلی پاسپورٹ کا استعمال کر کے فرار ہو گیا تھا۔

یوگیش کادیان ان لوگوں میں بھی شامل ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حریف گینگسٹر لارنس بشنوئی کو راستے سے ہٹانے میں سرگرم ہیں۔

اس وقت کادیان امریکا میں بابنہا گینگ کا حصہ ہےاور اسے جدید ترین ہتھیاروں کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ کادیان کے بابنہا گینگ اور سکھ تنظیموں سے بھی تعلقات ہیں۔

گینگسٹر کی معلومات کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Gangster

Yogesh Kadyan

Indian Gangster

Red Corner Notice