Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’افتی چچا‘ نے شاہد آفریدی کی خواہش کا پاس نہ رکھا

امید کرتا ہوں کہ افتخار احمد قومی ٹیم کے لیے ایسا ہی کردار ادا کریں گے۔
شائع 27 اکتوبر 2023 05:23pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پر امید ہے اور اس حوالے سے بہت سی پیش گوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں گلین میکسویل کے میچ کو دیکھتے ہوئے ’افتی چچا‘ افتخار احمد کو ایک مشورہ دیا تھا لیکن وہ اس کا پاس نہ رکھ سکے۔

کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں افتخار احمد میکسویل جیسا کھیلیں، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

نیدر لینڈ کے خلاف میکسویل کی شاندار اننگز اور آسٹریلیا کی تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ”ایکس“ پراپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’گلین میکسویل نے کیا شاندار اننگز کھیلی ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میکسویل نے ورلڈکپ کی ٹاپ کلاس پاور ہٹنگ دکھائی اور آسٹریلیا اس جیت کا حقدار ہے‘۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’امید کرتا ہوں افتخار احمد قومی ٹیم کے لیے ایسا ہی کردار ادا کریں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار ایسی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ان پچز کو پاور ہٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے تو ہم سب کو ایسی ہی اننگز کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کے اوپنرز جنوبی افریقہ کیخلاف ناکام

گرین شرٹس کی مایوس کُن کارکردگی، ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور جنوبی افریقا میں سے کس کا پلڑا بھاری؟

لیکن آج کے میچ میں افتخار احمد 25 بالوں پر 21 رنز بنا کر کلاسن کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور لوگوں کی امیدوں کو کم کر گئے۔

پاکستان نے اب تک ورلڈ کپ میں اپنے 5 میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے بعد مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرچکا ہے۔

former captain

Shahid Afridi

Pakistan Cricket Team

lifestyle

iftikhar ahmed

pakistan vs south africa