Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات کی مجوزہ حتمی تاریخ سامنے آگئی، نگراں حکومت بھی راضی

الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخ پر انتخابات کیلئے تیار ہیں، حکومتی ذرائع
شائع 27 اکتوبر 2023 04:30pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

انتخابات کی مجوزہ تاریخ سامنے آگئی ہے، جو آئندہ چند روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے دو نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا۔

تاہم، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یقین نہیں کہ الیکشن جنوری میں ہو پائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے دوسرے ہی دن صدر علوی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں۔

اب ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کو تحریری طور پر جلد آگاہ کر دے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخ پر انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

Election date

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023