Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ریمبو اور صاحبہ کی ’ سلور جوبلی’ مکمل، فیملی تصاویر وائرل

صاحبہ نے خوبصورت گھر اوراتنی خوبصورت فیملی دینے پر ریمبو کا شکریہ ادا کیا
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 10:35am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی ازدواجی زندگی کے ماہ و سال مکمل ہونے پر ہر کوئی اس دن کو منانا پسند کرتا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں بیشتر اداکارو اداکار اکثر میڈیا پر اپنے خاص دنوں کو منانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حا ل ہی میں پاکستان کے معروف ترین اداکاروں میں سے ایک صاحبہ اور ریمبو نے بھی اپنی شادی کے 25 کامیاب سالوں کا جشن منایا، جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں۔

ان دونوں بڑے فلمی ستاروں نے کامیابی کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کیا ہے اور دونوں ہی مختلف کرداروں کو بہترین طریقے سے نبھاتے ہیں۔

صاحبہ اور ریمبو کی محبت اور شادی ایک پریوں کی کہانی جیسی ہے، ان کا شماران چند شوبز کے مشہور جوڑوں میں ہوتا ہے جنہوں نےاپنی کامیاب ازدواجی زندگی گزاری۔

مزید پڑھیں

معروف اداکار ریمبو نے بھی دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

’اگر مجھے دوبارہ زندگی ملے گی، تو میں آپ کو ہی چنوں گی‘

ریما خان کی سالگرہ سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

صاحبہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریمبو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے اتنا خوبصورت گھر بنانے اور اتنی خوبصورت فیملی دینے کا شکریہ‘۔

صاحبہ اور افضل خان نے 25 سال قبل ایک خوبصورت تقریب میں شادی کی تھی ان کے دو بیٹے ہیں اور اب ان کا بیٹا احسن بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہا ہے۔

lifestyle

Pakistani Artist

Wedding Anniversary

Sahiba and Afzal khan