Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کی ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
شائع 27 اکتوبر 2023 03:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارتی فوج نے ظفروال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی بارڈر فورس نے جمعرات کی رات ظفروال سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی اور فائرنگ کرکے سول شہری آبادی کو نقصان پہنچایا جس کے ردعمل میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کی۔

پاکستان کی جانب سے جوابی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کونقصان اٹھانا پڑا اور بھارت کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بِلا جواز سیزفائر کی خلاف ورزی کے پیچھے قطر میں 8 بھارتی جاسوسوں کو سزائے موت دینے کی وجہ سے ہونے والی بین الاقوامی حزیمت بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق قطر میں بھارتی جاسوسوں کی سزائے موت سے قبل بھی بھارت کینیڈا میں اپنی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے حزیمت اٹھا چکا ہے۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کی وجہ سے بھی بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ حملہ، راہول گاندھی اور سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 76 سال بیت گئے، یوم سیاہ پر خطے میں ہڑتال

سکیورٹی ماہرین نے کہا کہ دنیا کی توجہ کشمیر میں سکیورٹی کے بڑھتے مسائل سے ہٹانے کے لئے بھی ایک روز قبل بلااشتعال فائرنگ کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

Indian Army

pakistan army

ٰIndia

Zafarwal Sector