سندھ بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران ملیریا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
کراچی میں ملیریا کے سب سے کم کیسز سامنے آئے
سندھ بھرمیں ملیریا تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار205 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ حیدرآباد میں ایک ہزار381 کیسز رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ میں827، میرپورخاص 513، سکھرمیں 379 کیسز، کراچی میں 7 مریض سامنے آئے۔
رواں سال سندھ میں ملیریا سے 4 لاکھ 42 ہزار 776 افراد شکار بنے، حیدرآباد میں رواں سال سب سے زیادہ 2 لاکھ 12 ہزار 333 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی میں سب سے کم 2 ہزار 858 کیسز سامنے آئے، جبکہ ملیریا سے رواں سال صوبے میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
karachi
Malaria
مقبول ترین
Comments are closed on this story.