Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بندر کی رشوت لے کر خاتون کا موبائل فون واپس کرنے کی ویڈیو وائرل

فون واپس کرنے کیلئے بندر نے کس چیز کا مطالبہ کیا؟
شائع 27 اکتوبر 2023 11:24am

جانوروں سے اُنسیت انسان کے رحم دل ہونے کی نشاندہی کرتی ہے، شاید ہی کوئی ہو جن کو جانوروں سے پیار نہ ہو۔

جانوروں کی پیار اور شرارت سے بھری ویڈیوز جب نظروں سے گزرتی ہیں تو یہ چہرے پر ایک مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے، سوشل میڈیا پرہر دن ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر نے معصومانہ شرارت کرکے صارفین کو حیران کردیا۔

بالی میں موجود بندرہمیشہ توجہ کا مرکزبنے رہتے ہیں، وہاں پر آنے والے سیاح ان کی تصاویر اور ویڈیوز نہ صرف بناتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ تصاویربھی کھینچواتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک سیاح کو بالی کے ایک سیاحتی مقام پر بندروں کی تصویر کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اسی اثناء میں وہ بندر خاتون سیاح کا موبائل فون چھین لیتا ہے۔

بندر کی اس شرارت نے خاتون کو ایک کشمکش میں مبتلا کردیا، فون واپسی کیلئے خاتون نے بندر کو کچھ پھل دیے، جسے بندر نے فوری قبول بھی کرلیے۔

لیکن شرارتی بندر نے تب بھی فون واپس نہ کیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور پھل کی مانگ کی۔

خاتون نے جب دوسرا پھل دیا تو بندر نے فوراً فون خاتون کو واپس کردیا، صارفین بندر کی اس شرارت بھری ویڈیو سے نہ صرف حیران ہوئے بلکہ اس کو کئی بار ری شئیر بھی کیا گیا ہے۔

Viral Video

Indonesia

موبائل فونز

Bali

Monkeys