مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا، شرح سود برقرار رہنے کا امکان
اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 اکتوبر بروز پیر کو کرے گا جس میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان شیڈول کے مطابق 30 اکتوبر کو کرے گا۔
اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی اور غیرملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک سروے کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں بتدریج کمی کے پیش نظر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض ماہرین پالیسی ریٹ میں ایک فیصد تک کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
Monetary policy
Monetary Policy Committee (MPC)
STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.