Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبض سے جُڑے مسائل دور کرنے کیلئے یہ مشروبات پیئیں

یہ مشروبات علامات کو کم کرنے اور راحت فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 01:37pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

صحت مند جسم کیلئے نظامِ ہاضمہ کا بہتر ہونا انتہائی ضروری ہے، اور اگر ایسا نہ ہو تو یہ بے چین سی کیفیت طاری ہونے کی وجہ بنتا ہے۔

دیگر مسائل کے علاوہ کم فائبر کی مقدار، جسمانی سرگرمی کی کمی، ہارمونل تبدیلیاں اور غذائی مسائل قبض کا سبب بنتی ہیں۔

اگرچہ سونے سے پہلے ان ٹوٹکوں کا استعمال براہِ راست قبض کا علاج نہیں کرسکتا ہے، لیکن یہ علامات کو کم کرنے یا کچھ راحت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سونے سے قبل یہ مشروبات پینا قبض جیسے مسائل کو دور کرسکتا ہے۔

ادرک کی چائے

ادرک کو ہاضمے کیلئے بہترین کہا جاتا ہے، یہ سوزش کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ متلی کو بھی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کیلئے ادرک کے ایک ٹکڑے کو پیس کر گرم پانی میں 10 منٹ تک پکائیں، اور سونے سے پہلے اس کو پی لیں۔

لیموں پانی

لیموں کو نطامِ ہاضمہ کیلئے مفید کہا جاتا ہے، یہ ہاضمے کے انزائمز کو متحرک کرتا ہے۔

سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینا قبض جیسے مسائل کو دور کرنے میں بہت مؤثر ہے۔

پودینے کی چائے

پودینے میں موجود مینتھول(menthol) معدے کی نالی کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔ یہ ہاضمے سے جُڑے تمام مسائل کو کم کرتا ہے۔

اس کیلئے پودینے کے پتوں کو گرم پانی میں 5 منٹ کے لیے بھگو دیں اور سونے سے پہلے اس چائے کو پینا چہرے کی جلد کو تازگی بخشتا ہے۔

ہلدی والا دودھ

ہلدی میں اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو آنتوں کو سکون دے سکتی ہیں، سونے سے پہلے نیم گرم دودھ میں ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر پینا صحت کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

ایلو ویرا جیل

ایلو ویرا جیل سوزش کو کم کرنے اور آنتوں کی صحت کو فروغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سونے سے پہلے ایک انچ تازہ ایلو ویرا جیل کو پانی کے ساتھ پینا انسانی صحت کو بہش بہا فوائد دیتا ہے۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے کو ہاضمے سے جڑے مسائل کے حل کیلئے ایک بہترین انتخاب کہا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ معدے میں تیزابیت کی سطح کو بھی بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سونے سے پہلے1 یا 2 کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ گرم پانی اور شہد کے ساتھ ملاکر پیئیں۔

صحت

lifestyle

Tea

Constipation

healthy drinks

Healthy food