Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

روپے کے مقابلے میں ڈالر پانچویں روز بھی مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر فروخت
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 08:11pm

روپے کے مقابلے میں ڈالر پانچویں روز مسلسل مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں منفی رجحان رہا۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں رواں ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسے اضافے سے 280 روپے 9 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں منفی رجحان رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کی کمی

پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ قلیل المدتی ہے، امریکی مالیاتی ادارے کا دعویٰ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کم ہو کر 50 ہزار 944 پر بند ہوا جو کہ گزشتہ روز 51 ہزار 185 پر بند ہوا تھا۔

ڈالر

Pakistan Rupee

US Dollars