Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیشے کے برتنوں سے داغ دھبے دورکرنے کے 5 آسان طریقے

ان برتنوں پر موجود داغ دھبے صاف کرنا خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا
شائع 27 اکتوبر 2023 02:29pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گھروں کی صفائی ستھرائی میں کچن ایک لازمی جزو ہے جہا ں استعمال ہونے والے برتنوں کو بھی صاف رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

شیشے کے برتنوں کی بات کریں توصاف چمکتے شیشے کے برتن کس کو نہیں بھاتے۔ لیکن شیشے کے گلاس پر موجود دھبوں کو دیکھ کر کس کو پانی پینے کا دل چاہے گا۔

ان داغ دھبوں کو صاف کرنا خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا، ذیل میں موجود جادوئی ٹوٹکوں کی مدد سے ان شیشے کے برتنوں کو باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔

سرکے میں بھگو دیں

سرکے میں موجود ایسڈ سخت پانی کے معدنیات کو آسانی سے تحلیل کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دودھ میں ایک چٹکی ہلدی روزانہ ملا کر پینے کا جادو اثر

نمک کھانوں کے علاوہ آپ کے بالوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے

سیب کوکئی روز تک ترو تازہ رکھنے کی آسان تجاویز

شیشے کے برتنوں کو چمکانے کیلئے انہیں سفید سرکے میں پانچ سے سات منٹ کے لیے بھگونا ان دھبوں کو دور کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

بھگونے کے بعد انہیں ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور صاف کپڑے سے خشک کرلیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے، اس کو اپنی انگلیوں سے شیشے کے کس برتن پر کچھ دیر کیلئے آہستہ سے رگڑیں۔

خیال رہے کہ رگڑنے سے پہلے اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرلیں۔

اخبار کا استعمال کریں

شیشے کے برتنوں کو چمکانے کا یہ صدیوں پرانا طریقہ کافی مؤثر ہے، اخبار پرموجود سیاہ پرنٹ معدنیات کو کم کرنے اور داغوں کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس کیلئے اخبار کو پانی میں بھگو دیں اوراسے آہستہ سے برتنوں پر رگڑیں، آخر میں گلاس کو صاف کرنے کے لیے خشک کپڑے کا استعمال کریں۔

گرم پانی میں بھگو دیں

گرم پانی سے سخت داغ دور کرنے کا یہ ٹوٹکہ انتہائی آسان ہے، برتنوں کو کچھ دیر کیلئے گرم پانی میں بھگو دیں اور اسے آہستہ آہستہ فوم سے اسکرب کریں۔

لیموں کا رس اور بیکنگ سوڈ

لیموں کا ایسڈ جہاں معدنیات کو تحلیل کرنے میں مدد کرتا ہے تو وہیں بیکنگ سوڈا ہلکے اسکربنگ ایجنٹ کے طور پربھی کام کرتا ہے۔

اس ٹوٹکے کے لیے لیموں کا رس، بیکنگ سوڈا اور گرم پانی کو اچھی طرح مکس کریں، اس مکسچر سے برتنوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد خشک کپڑے سے صاف کریں۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

lifehacks

cleaning hacks

Glass