Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیویارک: ہیلووین سے قبل کدو سے بنے شاہکار ’ڈائناسار‘ توجہ کا مرکز

ہیلووین کو روشن کرنے کے لئے 7,000 کدو ہاتھ سے تراشے گئے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 10:33am
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

ہیلووین سے قبل نیو یارک کے شہر کروٹن آن ہڈسن میں ’دی گریٹ جیک او لالٹین بلز‘ کے دوران ڈراؤنے چہروں کے ساتھ کدو کی نمائش کی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلووین کو روشن کرنے کے لئے 7,000 کدو ہاتھ سے تراشے گئے۔

 فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

’دی گریٹ جیک او لالٹین بلز‘ فیسٹیول کے مہمانوں کو شاندار مناظر دکھانے کیلئے منتظمین نے بڑی محنت سے جہاں کدوں کو مختلف اشکال میں تراشا وہیں ایسی لائٹنگ کی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

 فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

مشہور مونا لیزا پینٹنگ کو ہاتھ سے تراشے ہوئے کدو کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے۔

 فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

امریکا کے مجسمہ آزادی کو ہاتھ سے تراشے ہوئے کدو کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ تخلیق کیا گیا۔

 فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

ہیلووین ایک خوفناک تہوار ہے جو ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اسے منانے والوں کا خیال ہے کہ یہ رات زندہ اور مردہ کے درمیان کی سرحدوں کو مٹا دیتی ہے۔

 فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

ہیلووین ملبوسات، کدو کی نقاشی، آگ جلانے، چال بازی، ڈراؤنی سجاوٹ اور بہت کچھ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Halloween

Pumpkins