Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بند دل کے باعث بیٹریوں سے چلنے والی خاتون

خاتون کی دل کی دھڑکن بند ہوچکی ہے، لیکن پھر بھی وہ زندہ کیسے ہیں؟
شائع 26 اکتوبر 2023 08:34pm

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون صوفیہ ہارٹ دل کی ایک غیر معمولی جینیاتی حالت کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی دھڑکن بند ہوچکی ہے اور وہ بیٹریوں پر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔

صوفیہ میں دل کے پٹھوں کی خرابی ”کارڈیو مایوپیتھی“ کی تشخیص ہوئی ہے جو شریانوں کو متاثر کرتی ہے اور ممکنہ طور پر دل کی ناکامی کا باعث بنتی ہے۔

صوفیہ ایک جان بچانے والے طبی آلے پر انحصار کرتی ہیں جسے LVAD (Left Ventricular Assist Device) کہا جاتا ہے۔

یہ ڈیوائس یقینی بناتی ہے کہ ان کا دل دھڑکتا رہے، اس دوران انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا انتظار ہے۔

لیفٹ وینٹریکولر اسسٹ ڈیوائس (LVAD) دل کے بائیں جانب پمپنگ میں میکانکی طور پر مدد کرکے پورے جسم میں خون کی گردش کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

دی پیپل میگزین کے مطابق ، صوفیہ کو 2022 کے موسم گرما میں گھوڑوں کے فارم میں کام کرتے ہوئے پتہ چلا کہ ان کی یہ حالت تھی۔

مزید پڑھیں: دل کے دورے کے علاج کے لیے ’مکڑی کے زہر‘ کا استعمال

اگرچہ صوفیہ کی جڑواں بہن اولیویا بھی اسی نایاب جینیاتی تغیر کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں، لیکن ان میں یہ اس وقت تک دریافت نہیں ہوئی جب تک کہ صوفیہ بھی بیمار نہ ہو گئیں۔

ان کی بہن کو بھی سات سال پہلے دل کی بیماری ہوئی تھی، اولیویا کو بھی 2016 میں اپنے ٹرانسپلانٹ تک ایل وی اے ڈی ڈیوائس کا سہارا لینا پڑا تھا۔

اب صوفیہ کو بھی ایسا ہی کرنا ہے اور اس ڈیوائس کے ساتھ رہنا ہے جب تک کہ ان کا ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا۔

LVAD (Left Ventricular Assist Device)

Sofia Hart

rare genetic heart condition

cardiomyopathy