Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرن شپ مانگنے والے بھارتی طالبعلم کو جرمن پروفیسر کا انوکھا جواب

بھارتی سوشل میڈیا صارفین پروفیسر کے جواب پر سیخ پا
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2023 10:59am

سادہ اور جامع زبان کا استعمال واضح مواصلت کو بڑھاتا ہے، جبکہ غیر ضروری اور بے کار الفاظ کا استعمال الجھن کا باعث بن سکتا ہے، جس سے لوگوں کے لیے مطلوبہ پیغام کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ ہندوستانی طالب علم کے ساتھ پیش آیا جس نے جرمنی میں واقع کارلسروہے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر کو انٹرن شپ کیلئے درخواست بھیجی۔

طالب علم نے مثبت جواب کی توقع کی تھی، لیکن اسے موصول ہونے والے جواب نے ناصرف اسے حیران کر دیا بلکہ متعدد انٹرنیٹ صارفین میں الجھن کو بھی جنم دیا۔

ہرشیت تیواری نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ای میل کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’میرے دوست نے جرمنی میں ریسرچ انٹرنشپ کے لیے ایک جرمن پروفیسر کو ای میل بھیجی! جواب کیا ملا۔ کیا کوئی اس تبصرہ کی وضاحت کرسکتا ہے؟‘

اسکرین شاٹ میں طالب علم کو اپنا تعارف کرواتے اور انٹرن شپ کے لیے اپنی درخواست جمع کراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، پروفیسر نے ای میل کا غیر معمولی جواب دیا۔

پروفیسر نے لکھا، ’آپ یہاں آنے کے لیے اڑان بھر کر ہوا کو آلودہ کر دیں گے۔ اس لیے میں آپ کو یہاں مدعو نہیں کروں گا۔ اپنی انٹرن شپ اس جگہ کے قریب کرنے کے بارے میں سوچیں جہاں آپ رہتے ہیں تاکہ ہماری دنیا کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔‘

24 اکتوبر کو پوسٹ کیے گئے اس اسکرین شاٹ پر مختلف تبصرے کیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پروفیسرز کو اس طرح کی سیکڑوں ای میلز موصول ہوتی ہیں، شاید وہ تنگ آگئے ہوں۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’ہوسکتا ہے کہ وہ ہوائی جہازوں کے خلاف ہوں اور انہیں لگتا ہو کہ وہ زمین کو آلودہ کررہے ہیں‘۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا، ’ میں جواب دیتا ، مجھے لگا کہ آپ لوگوں کے پاس گیس چیمبر ہیں؟’

کچھ نے سخت الفاظ تک استعمال کیے۔

Indian student

ای میل

German Professor