Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلزپارٹی کا کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں، سعید غنی
شائع 26 اکتوبر 2023 08:06pm
کراچی: جلد کےالیکٹرک کےخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، سعید غنی۔ فوٹوــ فائل
کراچی: جلد کےالیکٹرک کےخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، سعید غنی۔ فوٹوــ فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔ جلد کےالیکٹرک کےخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا غیر انسانی نظام رائج کیا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

بجلی کے بل میں نمایاں کمی کا سستا فارمولا

کراچی والوں کیلئے بجلی ایک ہی ماہ میں دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی: گزری میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر دوسرے روز بھی احتجاج، سڑک بند

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے کے الیکٹرک پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کروا رہی ہے کےالیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے۔

Saeed Ghani

load shedding

K-Electric

Pakistan People's Party (PPP)