Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا کا رنویر سے رشتے کے باوجود دوسرے مردوں سے تعلقات کا انکشاف

’اس نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے‘
شائع 26 اکتوبر 2023 07:40pm

بالی ووڈ کی معروف اداکاری دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں تھیں اس کے باوجود انہوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ رشتہ قائم کیا۔

مشہور فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے مقبول اور متنازع ٹاک شو ”کافی ود کرن“ کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی۔

شو کے دوران دیپیکا نے اپنے ماضی کے رشتوں کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ ابتدائی طور پر ایک پرعزم رشتے کی تلاش میں نہیں تھیں، صرف اکیلے رہ کر زندگی کا مزہ لینا چاہتی تھیں اور اپنے ماضی کے رشتوں سے ابھرنا چاہتی تھیں۔

تاہم، بالی ووڈ کے کچھ شائقین نے اسے (Situationship) ”موقع پرستی“ قرار دینا شروع کردیا۔ اس اصطلاح کو بے وفا سمجھے جانے اور ذاتی فائدے کے لیے متعدد افراد سے رشتہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دیپیکا نے کہا کہ ’میں تھوڑی دیر کے لیے سنگل رہنا چاہتی تھی، کیونکہ میں کچھ مشکل رشتوں سے نکل کر آئی تھی، میں ایک ایسے مرحلے سے گزر رہی تھی جہاں میں نے سوچا کہ میں غیر منسلک رہنا چاہتی ہوں اور کمٹمنٹ نہیں کرنی چاہتی۔ میں صرف مزہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ عمر ہے، آپ جانتے ہیں۔ اور پھر وہ (رنویر سنگھ) ساتھ آئے۔ تو، میں نے کوئی وعدہ نہیں کیا۔ درحقیقت، جب تک اس نے مجھے پرپوز نہیں کیا، کوئی حقیقی وابستگی نہیں تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہاں تک کہ اگرچہ ہمیں تکنیکی طور پر دوسرے لوگوں سے ملنے کی اجازت تھی، (اس کے باوجود) ہم ایک دوسرے کے پاس واپس آتے رہے۔ میں دوسرے لوگوں سے ملی، لیکن مجھے کسی اور کیلئے دلچسپی یا جوش محسوس نہیں ہوا۔ میرے ذہن میں، میں ان (رنویر) کے لیے پابند تھی۔ لہذا، میں دوسرے لوگوں سے ملتی، لیکن میرا دماغ ہمیشہ اس کے پاس واپس جا رہا تھا‘

دیپیکا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر خوب تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’اس نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے‘۔

ایک اور صارف نے تنقید کیلئے میم کا سہارا لیا۔

Ranveer Singh

koffee with karan

Deepika Padukone