Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: عدالت نے خدیجہ شاہ کی رہائی کی روبکار جاری کردی

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کے مقدمات میں روبکار جاری ہوئی
شائع 26 اکتوبر 2023 04:52pm
لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت  نے خدیجہ شاہ کی روبکار جاری کردی۔ فوٹو ــ فائل
لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کی روبکار جاری کردی۔ فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی روبکار جاری کردی۔

عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کے مقدمات میں روبکار جاری کی جبکہ ضمانتی مچلکوں کی منظوری کے بعد خدیجہ شاہ کی روبکار جاری ہوئی۔

خدیجہ شاہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کیں تھیں۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جناح ہاؤس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ کیا، بعد میں ڈیلیٹ کردیا، خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ پر معافی بھی مانگی، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، معافی مانگنے پر شہری کو موقع دینا چاہیئے۔

pti

khadija shah

MAY 9 RIOTS