Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 198 روپے ہوگئی
شائع 26 اکتوبر 2023 03:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 198 روپے ہوگئی۔

سونا

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices