Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومولود بچوں کو کھیل کھیل میں ہی ہوشیار کیسے بنایا جائے؟

بچے سے باتیں کرنے سے آپ کے بچے کو زبان اور بات چیت کی مہارت سیکھنے میں مدد ملتی ہے
شائع 27 اکتوبر 2023 05:49pm
تصویر : یونیسیف
تصویر : یونیسیف

** والدین اپنے بچوں کے لئے بہتر سے بہتر تربیت کے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں اور کچھ طریقے وہ اپنے بڑوں سے سیکھتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کچھ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے میں کچھ الگ خصوصیات ہوں۔**

کھیل آپ کے بچے کے سیکھنے اور ترقی میں ایک اہم حصہ ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑھتا ہے اس کے کھیل اس بات کی بنیاد بنتے ہیں کہ وہ کس قسم کی ترقیاتی مہارت پر ذیادہ دھیان دے رہے ہیں جو کہ آگے چل کر ان کے مستقبل میں ان کی ترجیحات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہاں ہم بچوں کے لئے ان کی عمر کے لحاظ سے مختلف قسم کے کھیلوں یا سرگرمیوں کومنتخب کر سکتے ہیں جو ان کی نشوونما میں بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔

2 سے 4 ماہ کے بچوں کے لئے

نظمیں سنانا

بچے کو اپنے ساتھ لٹا کر اس کے لئے نظمیں گائیں اور ساتھ ساتھ اسے ہاتھ سے تھپکتے رہیں اس طرح آپ کا چھوٹا بچہ آپ کی آواز سن کر خوش ہوگا کیونکہ یہ بچوں کے سننے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

باتیں کرنا

بچے سے باتیں کریں، اس کی آوازوں کے ساتھ آوازیں نکالیں، ان کی طرح مسکرائیں، اس طرح آپ کے بچے کو زبان اور بات چیت کی مہارت سیکھنے میں مدد ملتی ہے اور وہ آپ سے ملنے والی توجہ سے محبت کریں گے۔

چیزیں پکڑنے کی ترغیب

ایک کھلونا یا بچے کو محفوظ رکھنے والی کوئی اور چیز جیسے کپڑا پکڑیں اور اسے اپنے بچے کے ہاتھ کی طرف لے جائیں اور انہیں اسے چھونے کی ترغیب دیں۔

یہ آسان کھیل آپ کے بچے کو اپنی مٹھی کھولنے اور بند کرنے کی مشق ان کے اعضاء کو بہتر طریقےسے حرکت دینے میں مدد کرتا ہے۔ اس کھیل سے بچے کو چھونے کا احساس پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

6 ماہ سے 9 ماہ کے بچوں کے لئے

چیزوں تک پہنچنا

اس کھیل میں اپنے بچے کو ان کی پیٹھ یا پیٹ کے بل لٹا کر ان کے پسندیدہ کھلونے یا ان کی پسند کی محفوظ چیزیں ان کی پہنچ سے دور رکھیں اور کھلونے تک پہنچنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

یہ کھیل ’رول اوور‘ جیسے بڑے سنگ میل پر کام کرکے آپ کے بچے کی مجموعی حرکت کرنے میں مدد دے گا۔

چیزوں کی تلاش

اپنے بچے کو باہر گھمانے کے لئے لے جائیں اور ان چیزوں کے بارے میں بات کریں جو آپ دیکھتے ہیں۔ باہر لے جانے سے آپ کے بچے کو نئی جگہوں اور آوازوں سے روشناس کرانے میں مدد ملتی ہے، جس سے ان کی سننے، دیکھنے اور معاشرتی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

جادوئی سواری

اکثر گھروں میں بچوں کو چادر میں لٹا کر جھولا جھلایا جاتا ہے، اسی طرح اپنے بچے کو کسی بھی رکاوٹ سے پاک نرم سطح پر تولیہ پران کے پیٹ کے بل لٹا کرآہستہ آہستہ کمرے کے ارد گرد گھومیں، یہ تفریح آپ کے چھوٹے بچے کو ان کے پیٹھ کے عضلات کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے جبکہ انہیں اپنے سر اور گردن کے کنٹرول کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

نقل اتارنا

اپنے بچے کی حرکتیں دیکھیں کہ آپ کا بچہ کیا کرتا ہے پھر اس کے عمل کی نقل اتاریں یہ آپ کے چھوٹے بچے کو قیادت کی طرف ترغیب دیتا ہے۔ اس طرح دلچسپی ظاہر کرکے اور اپنے بچے کے کام میں اہمیت دے کر آپ اس کی سماجی اور جذباتی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کر رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

والد بچوں کے تعلیمی نتائج پر بہترین اثر ڈال سکتے ہیں والدین کی سختی بچوں میں تہذیب اور نظم و ضبط پیدا کرتی ہے کھیل کھیل میں اپنے بچوں کی ذہانت میں اضافہ کریں

آزاد نہ چھوڑنا

اپنے بچے کو گھر میں گھومنے دیں لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لئے قریب رہیں کہ وہ محفوظ ہے۔

اس سے انہیں حفاظت کا احساس ملتا ہے جب وہ نئی چیزوں کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ کے بچے کو اس طرح آزادانہ ڈھونڈنے کی اجازت دینے سے انہیں اپنی آزادی اورخود اعتمادی بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

الفاظ کی نشاندہی

جب آپ کا بچہ کسی چیز کی طرف اشارہ کرتا ہے تو اس چیز کا نام رکھ کراس کے بارے میں بات کرکے اسے جواب دیں اس طرح آپ اپنے بچہ کو نئے الفاظ سیکھنے میں مدد کر رہے ہوتے ہیں۔

ان چیزوں پر توجہ دینا جن کی وہ نشاندہی کرتے ہیں انہیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ان کی ضروریات اہمیت رکھتی ہیں اور ان کی عزت نفس کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

Mental health

Women

lifestyle

parenthood

children care

mother care

hide and seek