Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ چیئرمین قائمہ کمیٹیوں سے تمام گاڑیاں واپس لینے میں کامیاب

اکثرگاڑیوں کی حالت خراب ہے، کئی کے انجن خراب ہیں
شائع 26 اکتوبر 2023 02:42pm
تصویر: بلومبرگ/ فائل
تصویر: بلومبرگ/ فائل

چیئرمین قائمہ کمیٹیوں سے سرکاری گاڑیوں کو واپس لینے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کامیاب ہوگیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اکثرگاڑیوں کی حالت خراب ہے، کئی کے انجن خراب ہیں، جبکہ بعض گاڑیاں حادثے کا بھی شکار ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے 40 سابق چیئرمینوں کوسرکاری گاڑیاں دی گئی تھیں، اگست میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اکثرسابق چیئرمینوں سےگاڑیاں واپس لی گئیں ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ 8 سے 10 سابق چیئرمین سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے کے نوٹس بھیجے گئے، اب ان سے بھی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں، اب کسی سابق چیئرمین کے پاس قومی اسمبلی کی کوئی گاڑی نہیں ہے۔

National Assembly