Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو ’عقاب‘ کا نشان الاٹ کر دیا گیا

پارٹی رواں ماہ کے اوائل میں ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوئی تھی
شائع 26 اکتوبر 2023 02:16pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کو ’عقاب‘ کا انتخابی نشان دینے کا اعلان کردیا۔

یہ فیصلہ 5 اکتوبر کو ای سی پی کی جانب سے پارٹی کو باضابطہ طور پر رجسٹر کرنے کے بعد کئی ہفتوں کے غوروخوض کے بعد سامنے آیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے سابق دیرینہ رفیق جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے کئی منحرفین کے ساتھ مل کررواں سال 8 جون کو اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان کو چار روز بعد پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام ”استحکام پاکستان“ چوری کا نکلا، لیگل نوٹس جاری

3 ماہ بعد بھی جہانگیر ترین اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروانے میں ناکام

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں کون کون شامل

9 مئی کے اثرات سے دوچار پی ٹی آئی سے زیادہ منحرفین کو راغب کرکے پارٹی نے ابتدائی طور پر زور پکڑا تھا تاہم بتدریج یہ رفتار کم ہوتی چلی گئی۔

تاہم حال ہی میں فرخ حبیب اور عندلیب عباس کی پارٹی میں شمولیت کے بعد استحکام پاکستان پارٹی ایک بار پھر سرخیوں میں رہی۔

اس سے قبل گزشتہ عام انتخابات میں عقاب کا نشان جنرل (ر) پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو الاٹ کیا گیا تھا۔

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)