Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

’یہ جشن منانے کا وقت نہیں‘، اذان سمیع نے میوزک البم کی ریلیز روک دی

'موسیقی محبت پھیلانے کے لیے بناتا ہوں. یہ البم بھی ایسا ہی ہے'۔
شائع 26 اکتوبر 2023 02:33pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

معروف اداکارو گلوکاراذان سمیع خان نے اپنے آنے والے میوزک البم کی ریلیزکی تاریخ کو فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور وہاں کے مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے آگے بڑھا دی۔

اذان سمیع نے اس بات کی اطلاع انسٹا گرام ہینڈل پرمداحوں کودی۔ ان کے نئے البم کی ریلیز 30 اکتوبر کو شیڈول تھی۔

اذان نے اپنے البم کے حوالے سے کہا کہ، ’یہ جشن منانے کا وقت نہیں۔ فلسطین میں مظالم اور مسلم دنیا پر حملہ ہم میں سے ہر ایک پر حملہ ہے۔‘

انھوں نے کہا ’جب میں موسیقی بناتا ہوں تو میں اسے محبت پھیلانے کے لئے بناتا ہوں. یہ البم بھی ایسا ہی ہے۔ ’

اذان نے کہا ’اگر محبت کا جشن نہیں منایا جاتا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ میں موسیقی کے ساتھ انصاف کروں گا. اس وقت دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے ’

انھوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے میوزک البم کی لانچنگ کے حوالے سے کہاکہ ’ میں البم کی ریلیز کو 12 نومبر تک آگے بڑھا رہا ہوں۔ ’

انھوں نےکہا کہ ’ایسے کوئی الفاظ یا عمل نہیں ہیں جو خاندانوں کو ہونے والے بے مثال نقصانات کی تلافی کر سکیں۔‘

مزید پڑھیں

اذان سمیع خان کے نئے البم اذان کا آفیشل ٹریلر جاری گلوکار ازان سمیع خان کا والدہ سے محبت کا خوبصورت انداز

اذان سمیع خان اپنا دوسرا البم ریلیز کرنے کیلئے تیار

اذان نے کہا کہ ’میں دنیا بھر میں اپنی مسلم کمیونٹی اور ہر جگہ بے گناہ جانوں کے زیاں اور خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ’

اذان سمیع کے نئے البم ’اذان‘ میں 8 گانے شامل ہیں۔ اس میوزک البم کے ٹریلر کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کی ہے۔

Pakistani Singer

lifestyle

شخصیات

Music album

Pakistani Artists