Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار اداکریں، پاکستان

اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، دفترخارجہ
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 12:16pm
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ۔ فوٹو — فائل

پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار اداکریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہونا چاہئے، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال ہر پاکستان کو سخت تشویش ہے، 6000 سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یو این سیکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے امیدیں ہیں، آج جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم لوگوں کیخلاف پلان ایکشن میں آجائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ روس کی جنگ کےبعد یوکرین کو پاکستان نے اسلحہ نہیں بیچا، کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر سمجھوتے کا احترام کرے، میزبان کے طور پر پاکستانی شائقین کو سیکیورٹی دینا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان کو مٹیریل فراہم کرنے والی چینی کمپنیوں پر امریکی پابندی پر ممتاز زہرا نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پابندی لسٹ میں ڈالنا امریکی پالیسی میں تضاد ہے، بھارتی کمپنیوں کو امریکا نے خود ٹیکنالوجی فراہم کی۔

foreign office

israeli air strikes

Pakistan Foreign Office