Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 49 پروازیں منسوخ ہوگئیں

یہ کہنا کہ پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں درست نہیں ہے، ترجمان
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 07:23pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان ایندھن کی فراہمی کامسئلہ حل نہ ہوسکا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن نے گزشتہ دو ہفتوں سے اپنا معمول کا آپریشن معطل کر رکھا ہے تاہم ایندھن کی مقدار کی دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 49 پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ائیرلائن نے گزشتہ دوہفتوں سے اپنا معمول کا آپریشن معطل کررکھا ہے، یومیہ بنیاد پر پروازیں شیڈول کی جارہی ہیں، ایندھن کی مقدار میں دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنے ذرائع سے کچھ فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، فنڈز دستیاب ہوتے ہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلانا شروع کر دے گی۔

کراچی

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی 5 پروازیں منسوخ ٓ

  • کراچی سےلاہور کی جانے والی 4 پروازیں

  • کراچی کوئٹہ کی پی کے310، اور پی کے 311 منسوخ

  • کراچی سے تربت جانے والی پرواز پی کے 501 اور پی کے 502 بھی منسوخ

  • کراچی سکھر کی پی کے536 اور پی کے537 ملتان کراچی کی پی کے331 منسوخ

بین الاقوامی پروازیں

  • شارجہ ملتان پی کے 294 منسوخ

  • کراچی سے دبئی پی کے213پی کے208 منسوخ

  • کراچی جدہ پی کے732بھی منسوخ

  • فیصل آباد مسقط پی کے 165 منسوخ

  • پی کے 166 لاہورمسقط پی کے229 پی کے 230 منسوخ

  • دوحہ لاہورپی کے280، دبئی لاہور پی کے204منسوخ

  • سیالکوٹ سے ابوظبی جانے والی پی کے177پی کے 178منسوخ

اسلام آباد

  • اسلام آباد ملتان پی کے681، پی کے 682 منسوخ

  • اسلام آباد سے اسکردو پی کے451 پی کے452، گلگت پی کے601 منسوخ

  • اسلام آباد تا چترال پی کے 660 اور661 دبئی پی کے211، جدہ پی کے841 منسوخ

  • اسلام آباد تا ابوظبی پی کے 261 پی کے 262، پشاور دوحہ پی کے 285 منسوخ

  • پشاور تا ابوظبی پی کے 217 پی کے 218، جدہ پشاور پی کے 736 منسوخ

ترجمان پی آئی اے کی وضاحت

<< یہ کہنا کہ پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں درست نہیں ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن نے گزشتہ دو ہفتوں سے اپنا معمول کا آپریشن معطل کر رکھا ہے تاہم یومیہ بنیاد پر پروازیں شیڈول کی جارہی ہیں۔ ایندھن کی مقدار میں دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایئر لائن صرف وہی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جن کے لئے ایندھن کی فراہمی یقینی ہوتی ہے اور وہ تمام پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو نے کا کہنا درست نہیں ہے۔ پی آئی اے، پی ایس او کو پروازوں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے پیشگی ادائیگی کرتا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ اپنے ذرائع سے کچھ فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ فنڈز دستیاب ہوتے ہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلانا شروع کر دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اپنا بین الاقوامی آپریشن بحال رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی آپریشن میں کینیڈا، ترکی، چین، ملائیشیا اور سعودی عرب کے آپریشن کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون ملک آپریشن متاثر ضرور ہے مگر اس کی بتدریج بحالی کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ مسافروں کو ان کی مطلوبہ پروازوں کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور زحمت کے لیے پی آئی اے انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔

PSO

PIA Flight