Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹوں کی صحیح تربیت کیسے کریں، ماؤں کیلئے پروین اکبرکی اہم تجاویز

'میرے پڑوسی مجھے کہتے تھے کہ آپ لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی طرح پال رہی ہیں'
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 12:52pm
تصویر: پروین اکبر/انسٹاگرام
تصویر: پروین اکبر/انسٹاگرام

والدین کیلئے بچوں خصوصاً بیٹوں کی صحیح پرورش کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتی، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ پروین اکبر نے بھی اسی حوالے سے اپنے تجربات پر روشنی ڈالی ہے۔

حال ہی میں پروین اکبر نے ایک مارننگ شو میں اپنے صاحبزادے فیضان شیخ کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹوں کی ماؤں کو بیٹے کی اچھی تربیت کرنے سے متعلق تجاویز دیں۔

شو میں اس اہم عنوان کے حوالے سے اداکارہ نے اپنے تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام ماؤں کو بچوں خصوصاً بیٹوں کی تربیت سے متعلق رہنمائی کی۔

میزبان کی جانب سے بیٹوں پر سختی سے متعلق کئے گئے سوال پراداکارہ نے کہا کہ ’جب میرے بیٹے 5 یا 6 سال کے تھے، تو میں نے ان کو دوستوں کے ساتھ کھیلنے دیا، لیکن جب یہ 12 سال کے ہوگئے تو میں نے بہت سختی کی‘۔

مزید پڑھیں:

’کیا بول رہا ہے‘، پیشگوئی ناکام ہونے کے بعد نسیم شاہ بھارتیوں کے نشانے پر

فلسطین جنگ کے دوران ہانیہ عامر اور یشما گل کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کی تنقید

’اسٹار تو بن گئی لیکن سُپراسٹار بننے کیلئے دن رات محنت کرنا پڑی‘

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نہ میں ان کو گروپ اسٹڈیز کیلئے جانے دیتے تھی اور نہ ہی میرے گھر ان کا کوئی دوست آسکتا تھا‘۔

کھیلنے سے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ صرف مغرب کی اذان تک بیٹوں کو باہر میچ کھیلنے کی اجازت تھی، جلدی سونا جلدی اٹھنا ان کے گھر کا اصول تھا۔

اداکارہ نے بیٹوں کی سخت تربیت پر ملنے والے دلچسپ تبصروں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے پڑوسی مجھے کہتے تھے کہ آپ لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی طرح پال رہی ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے بیٹوں پر نظر رکھنا ضروری ہے، آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ان کے دوست کون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے تمباکو نوشی نہیں کرتے جبکہ ان کے تمام دوست سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

آج کل کے بچوں کی ہونے والی تربیت پر اداکارہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کل والدین بلکل سخت نہیں ہیں، وہ بچوں کے لیے بنائے گئے قوانین میں کوتاہی کرتے ہیں اور نتیجتاً بچوں کی اچھی تربیت پھر ممکن نہیں ہوتی۔

پروین اکبر پاکستان کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں، انہوں نے اب تک کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

ان کے بیٹے فیضان شیخ اور بیٹی رابعہ کلثوم بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

parenting tips

Mothers

Parveen Akbar

Legendary Actress

Sons