Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنیوالے ملزمان گرفتار

ملزمان کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے
شائع 26 اکتوبر 2023 11:14am
تصویر - سی ٹی ڈی
تصویر - سی ٹی ڈی

کراچی کے علاقے سعید آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بلوچستان سے کراچی منتقلی میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دیگراقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ان کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ ملزمان گاڑی کراچی منتقلی کے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ابتدائی تفتیش میں کئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم پنجاب اور خیبر پختونخواء میں بھی کئی گاڑیاں منتقل کرچکے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بلوچستان

sindh

CTD