Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس اضافے کے بعد 51 ہزار 185 پر بند
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 08:49pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ملک کی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں ملا جلا رجحان رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر280.09روپے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 279 روپے 88 پیسے رہی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں ملا جلا رجحان رہا۔

100 انڈیکس میں 8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس51 ہزار 185 پر بند ہوا

stock market

Pakistan Rupee

US Dollars