Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری لغت 140 برس بعد بالآخر مکمل ہوگئی

1883 سے سویڈش اکیڈمی ڈکشنری میں 137 کل وقتی ملازمین کام کرچکے ہیں
شائع 26 اکتوبر 2023 10:37am
تصویر: دی گارڈین/ویب سائٹ
تصویر: دی گارڈین/ویب سائٹ

سویڈش زبان کا حتمی ریکارڈ 140 سال بعد مکمل کرنے کے بعد ڈکشنری کی آخری جلد بالآخر گزشتہ ہفتے پرنٹرکو بھیج دی گئی۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مساوی سویڈش اکیڈمی ڈکشنری (ایس اے او بی) کو سویڈش اکیڈمی نے تیار کیا ہے، جو ادب میں نوبل انعام دیتی ہے۔ یہ ڈکشنری 39 جلدوں میں 33 ہزار 111 صفحات پر مشتمل ہے۔

کرسچن میٹسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈکشنری مرتب کرنے کا کام 1883 میں شروع کیا گیا تھا، اتنے عرصے میں 137 کل وقتی ملازمین نے اس پر کام کیا ہے۔

اہم سنگِ میل تک پہنچنے کے باوجود یہ کام ابھی تک مکمل طور پرختم نہیں ہوا، ڈکشنری کی جلد اے سے آر اب اتنی پرانی ہو چکی ہے کہ جدید الفاظ کو شامل کرنے کے لیے نظرِ ثانی کرنے ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

بحرین نے انتہا پسند ہندو ڈاکٹر برطرف کردیا

اسرائیل نے فلسطینوں پر بھوک پیاس بطور ہتھیار مسلط کردی، برطانوی تنظیم

سگے بھائی پر کئی بارٹریکٹر چڑھا کر مار ڈالا، لوگ ویڈیو بناتے رہے

میٹسن نے بتایا کہ ’ایسا ہی ایک لفظ ’الرجی‘ ہے جو 1920 کی دہائی میں سویڈش زبان میں آیا تھا لیکن یہ والیوم اے میں شامل نہیں ہے کیونکہ یہ 1893 میں شائع ہوا تھا۔

’باربی ڈول‘، ’ایپ‘ اور ’کمپیوٹر‘ ان 10 ہزار الفاظ میں شامل ہیں جنہیں اگلے 7 سال میں ڈکشنری میں شامل کیا جائے گا۔

ایس اے او بی 1521 سے لے کر آج تک سویڈش زبان کا ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ یہ آن لائن دستیاب ہے اور اس کی صرف 200 کاپیاں شائع ہوئی ہیں جو بنیادی طور پر محققین اور ماہر لسانیات کے ذریعہ استعمال کی جاتی ہیں۔

اکیڈمی معاصر سویڈش کی باقاعدہ ڈکشنری بھی شائع کرتی ہے۔

سویڈش اکیڈمی کی بنیاد 1786 میں بادشاہ گستاوسوم نے ملک کی زبان اور ادب کو فروغ دینے سے متعلق کام کرنے کے لیے رکھی تھی۔

Europe

Sweden

language

dictionary

140 Years