Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بابری مسجد شہید کرکے بنائے گئے رام مندر کا افتتاح بھارت کا وزیراعظم کرے گا، مودی نے دعوت قبول کرلی

عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ باببری مسجد کی جگہ پربھگوان رام کی پیدائش ہوئی تھی۔
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 10:08am
تصوید: نریندرمودی/ ایکس اکاؤنٹ
تصوید: نریندرمودی/ ایکس اکاؤنٹ

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیرکیے جانے والے رام مندر کے افتتاح کے لیے مدعو کرلیا گیا۔

شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے وزیراعظم مودی سے ملاقات میں بھگوان رام کی مورتی کی تنصیب کی تاریخ 22 جنوری 2024 کا بتاتے ہوئے انہیں شرکت کی دعوت دی۔

بھارتی وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے ٹرسٹ کے عہدیداروں کی تصویر شیئرکی، بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی صدارت کرنے والے اس ٹرسٹ کے عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ اس جگہ پربھگوان رام کی پیدائش ہوئی تھی ۔

مودی نے کیپشن میں لکھا، ’جے سیا رام! آج کا دن جذبات سے بھراہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے عہدیدار میری رہائشگاہ پر مجھ سے ملنے آئے اور شری رام مندر کی پوجا کے موقع پر ایودھیا آنے کی دعوت دی۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کروں گا‘۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے 22 جنوری کو ایودھیا مندر میں بھگوان رام کی مورتی نصب کرنے کی بات کرتے ہوئے عوام سے اس موقع پر ملک بھر کے مندروں میں پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں

مودی سرکار نے بھارتی آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کا لفظ غائب کردیا

سرکاری سروے نے بھارتی ذات پات کے جبر کا پول کھول دیا، مودی کو خطرہ

تیسری بار وزرات عظمیٰ کے خواہشمند مودی نے ورلڈ کپ کو ’سیاسی ہتھیار‘ بنا لیا

مندر کی تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا نے جون میں کہا تھا کہ رام للا کی مورتی کی پوجا 14 جنوری سے شروع ہوگی۔

تین منزلہ رام مندر کے گراؤنڈ فلور کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ٹرسٹ نے مکر سنکرانتی (14 جنوری) کو رام للا کی تدفین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

india

Narendra Modi

Babri Masjid

Ram Mandir

Ram Mandir Ayodhya