نمک کھانوں کے علاوہ آپ کے بالوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے
اس بات سے انکارممکن نہیں کہ جب کھانوں میں نمک نہ ہو تو کھانے بد مزہ لگتے ہیں، کیونکہ نمک ہی ہے جو کھانے کو ذائقہ بخشتا ہے۔
لیکن کھانوں کو ذائقہ بخشنے کے علاوہ بھی نمک اپنے اندر متعدد فوائد سموئے ہوئے ہے، اس کا استعمال حیران کن نتائج پہنچا سکتا ہے۔
بال چونکہ خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں اس لیے خواتین بالوں کے بارے میں زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں۔
خواتین بالوں کی دیکھ بھال پر خاصا رقم خرچ کرتی ہیں، مہنگے شیمپو اور بالوں کی مختلف مصنوعات خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
مزید پڑھیں:
بڑی عمر کی خواتین کے لیے ٹاپ ٹرینڈ ہیئر اسٹائل
بالوں کی نشوونما بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ جسے ہم نظرانداز کرتے ہیں
خواتین ورلڈ کپ کی کھلاڑیوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرسب سے بڑی مہم شروع کردی
تاہم خواتین بالوں کے مسائل کو نمک کا استعمال کرتے ہوئے با آسانی دور کرسکتی ہیں، یہ انہیں درج ذیل فائدے پہنچا سکتا ہے۔
اضافی تیل کا خاتمہ
چکنے اور تیل دار بال کسی خاتون کو نہیں بھاتے ہیں، شیمپو میں نمک کا استعمال اسکیلپ پر ضرورت سے زیادہ فعال سیبسیس گلینڈز(sebaceous glands) کو کنٹرول کرسکتا ہے۔
یہ گلینڈز بالوں کو بہت زیادہ آئلی بنا دیتے ہیں، اس کیلئے شیمو میں 1 یا 2 کھانے کے چمچ نمک ڈال کر استعمال کرنا کافی ہے۔
خشکی کا علاج
خشکی اسکیلپ پر بننے والی ایک پرت ہے جو مردہ جلد کے خلیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں بنتی ہے۔
نمک خشکی کے ان فلیکس کو ختم کرسکتا ہے جو اسکیلپ کو فنگس کی نشوونما سے بچا سکتا ہے۔
اس کیلئے 1 یا 2 چائے کا چمچ نمک سر پر چھڑک کر 10 منٹ کے لئے گیلی انگلیوں سے آہستہ آہستہ مساج کریں اور دھو لیں۔
بالوں کی نشوونما
نمک بالوں کی نشوونما کے لیے بے حد فائدہ مند ہے، یہ بالوں کو جھڑنے سے روکتے ہوئے نئے بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے۔
اس کیلئے شیمپو کے بعد اپنے گیلے سر کی جلد کو سمندری نمک سے 10 سے 15 منٹ تک مساج کریں، اور اپنے بالوں کو دوبارہ دھو لیں۔
Comments are closed on this story.