Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، بلاول

بلاول بھٹو کی فلسطینی سفارتکار سے ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تشویش
شائع 25 اکتوبر 2023 11:40pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پی پی قیادت نے پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت خانے آمد ہوئی، جہاں ان کی پاکستان میں فلسطین کے سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اہلیان فلسطین کے لیے اظہاریکجہتی کا پیٖغام دیا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، یاسر عرفات نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، اسرائیل نے اسپتال پر بمباری کرکے ثابت کردیا اس کا وجود دنیا کے لئے سیکیورٹی رسک ہے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

بلاول بھٹو زرداری کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کل ملک گیرمظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی کی یکجہتی غزہ مارچ: ’او آئی سی اپنا اجلاس بلا کر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے‘

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Solidarity

former foreign minister

Pakistan People's Party (PPP)

Gaza Solidarity March

Palestine embassy

solidarity with Palestinians

Ahmed Jawad Amin Rabi