Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ نیشنل گیمز: ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلٹس پر پابندی عائد

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کوئٹہ نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چار ایتھلٹس پر 3،3 سال کی پابندی...
شائع 25 اکتوبر 2023 10:18pm

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کوئٹہ نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چار ایتھلٹس پر 3،3 سال کی پابندی عائد کردی۔

کوئٹہ نیشنل گیمز میں آرمی کے ایتھلٹس عزیر رحمان اور نعیم اختر جبکہ واپڈا کی رابعہ عاشق اور عشاء عمران کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جو پازیٹو آگئے اور ان کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے شواہد پائے گئے جس پر فیڈریشن نے ان پر 3،3 سال کا بین لگا دیا ہے۔

چاروں ایتھلٹس پر 20 جولائی 2023 سے 19 جولائی 2026 تک پابندی ہوگی، کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

quetta national games

dooping test positive

Athletics Federation of Pakistan

4 Athletics ban