Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی بلے باز میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

میکسویل نے نیدرلینڈز کیخلاف 40 گیندوں پر تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 08:47pm

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے نیدر لینڈز کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کینگروز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈ کپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

بابر اعظم کا افغان کھلاڑی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھا گیا

افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم نے بولرز کی کلاس لے لی

india

cricket

Australia

Glenn Maxwell

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

dehli

Netherland

australia vs netherlands