Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 6 مقدمات میں ضمانتیں بحالی کرنے کی درخوستیں دائر

انسداد دہشت گردی عدالت نے وکیل کو 2 نومبر کو دلائل کیلئے طلب کر لیا
شائع 25 اکتوبر 2023 06:55pm

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں ضمانتیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کردیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی واقعات میں کوئی کردار نہیں۔

درخواستوں میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی عدالت میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے اور ان کی گرفتاری کے بعد عبوری ضمانتیں عدم پیروی پرخارج کی گئیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی عدالتی حکم پر جیل سے عدالت میں پیش ہونے کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت میرٹ پر عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کو 2 نومبر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں

مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سائفر کیس میں قید شاہ محمود کی بیٹی بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست

انسداد دہشتگردی عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

pti leader

Shah Mehmood Qureshi

ATC

اسلام آباد