Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کام کرنے والی 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل

نگراں وفاقی حکومت کا کار مینو فیکچررز کیخلاف بڑا ایکشن
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 09:20pm

پاکستان میں کام کرنے والی تین بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل کردیے گئے۔

نگراں وفاقی حکومت نے کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے۔

ذرائع کے مطابق کار مینوفیکچررز نے آٹو پالیسی کی خلاف ورزی کی، گاڑیوں کی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل نہیں کیے، کار مینوفیکچررز کے خلاف لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پرکارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے میں ناکام رہیں، یہ کمپنیاں کئی سالوں سے 2 فیصد ایکسپورٹ کرنے میں ناکام رہیں۔

اس بناء پر وزارت صنعت وپیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائسنس معطل کر دیے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں، ان کمپنیوں پر لازم ہے کہ اپنی پراڈکٹ کا 2 فیصد ایکسپورٹ بھی کریں۔

مزید پڑھیں

گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کی کمی

ایسے 4 ممالک جہاں عوام سے زیادہ گاڑیاں ہیں

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور

ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیوں کے لائسنس 30 ستمبر سے معطل ہیں، انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایک ماہ سے کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لائسنس بحال نہیں کیے ہیں۔

اسلام آباد

Cars

Caretaker government

suspended licenses

car companies

Ministry of Industry and Production

Car manufacturers