Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں فلووائرس پر ایڈوائزری جاری کردی

نئے انفلوئینزا وائرس سے لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، حکام
شائع 25 اکتوبر 2023 06:19pm

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے فلووائرس پر ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق شہر قائد میں بڑھتے نئے انفلوئینزا وائرس سے لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، وائرس سے حاملہ خواتین، چھوٹے بچے اور دائمی امراض میں مبتلا 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ لیں، استعمال شدہ ٹشو کو ڈھکے کوڑادان میں پھینکیں، ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈواش سے اچھی طرح دھوئیں، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

عوام کو کہا گیا ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں، مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہیں، جو لوگ فلو جیسی بیماری کا شکار ہیں وہ بخار اترنے تک کم سے کم 24 گھنٹے گھر میں رہیں، زیادہ لوگوں سے ملنے میں اجتناب برتیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا کہ شہری کھانستے اور چھینکتے وقت فیس ماسک کا استعمال کریں، متاثرہ افراد سفر سے اجتناب برتیں، بند جگہوں پر وینٹی لیشن کے نظام کو بہتر رکھیں۔

karachi

Sindh Health Department

advisory

flu virus

influenza virus