Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی وکلاء کو نئے قانونی مقدمات شروع کرنے کی ہدایت

'پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ جیو ٹی وی، سماء ٹی وی اور چینل 24 پر کسی بھی پروگرام میں نہیں بیٹھے گا'
شائع 25 اکتوبر 2023 06:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بدھ (25 اکتوبر) کو جیل میں ان سے ملاقات کا احوال بتایا ہے۔

شیر افضل مروت نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا، ’آج میری اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملاقات ہوئی اور ہماری ملاقات سہ پہر 3:20 سے 4:10 تک جاری رہی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلی بار ہماری گفتگو کسی جیل اہلکار نے نہیں سنی۔ یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ نے میری درخواست پر دو دن پہلے دی تھی کیونکہ قانون کسی وکیل کو اپنے مؤکل کے ساتھ نجی یا خفیہ بات چیت کرنے کا اختیار دیتا ہے۔‘

مزید پڑھیں

جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم کی کارروائی چیلنج کردی

عمران خان کے سیل کی دیوار تڑوا دی، اب کیا کمرہ بھی تڑوا دوں، جج ابوالحسنات

شیر افضل مروت کے مطابق ’خان (عمران) نے متعدد موضوعات پر بات کی اور ساتھ ہی ساتھ ہدایت کی کہ کور کمیٹی کو مطلع کیا جائے پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ جیو ٹی وی، سماء ٹی وی اور چینل 24 پر کسی بھی پروگرام میں نہیں بیٹھے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’خان نے مجھے شبلی فراز سے مشاورت کے بعد نئے قانونی مقدمات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔‘

imran khan

sher afzal khan marwat