فلسطین جنگ کے دوران ہانیہ عامر اور یشما گل کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کی تنقید
اسرائیل اور فلسطین کی حالیہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے بہت سے قومی اور بین الاقوامی اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے حوالے سے مختلف بیانات دیے ہیں۔
پاکستان میں بھی ٹی وی اور فلم کے اداکاروں نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے یشما گل اور اپنی ایک ویڈیو ”ایکس“ اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دونوں کسی گانے پروالہانہ جھوم اور گا رہی ہیں۔
ویڈیو میں دونوں خواتین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس گانے میں کس قدر منہمک ہیں۔ لیکن ہانیہ کے مداحوں کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔
مسلم ملک میں جنگ اور تباہی اور وہاں جاری نسل کشی کے دوران اس طرح کی ویڈیو پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس“ پر پاکستانی اداکاراؤں کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی اداکاراؤں کو ترکی کی مشہور شخصیات سے کچھ سیکھنا چاہیے۔‘
مزید پڑھیں
اداکارہ ہانیہ عامر کو مشہور ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا تھا؟
ہانیہ عامر کا یہ اسٹائلش انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا
عمر مختار کی شادی میں ہانیہ عامر اور دنانیر کی ڈانس ویڈیو وائرل
ایک اور صارف نے کہا ’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام ٹی وی ڈراموں اور تفریحی شوز کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور متحد ہو کر ان مافیاز کو ختم کرنا چاہیے۔‘
جہاں کئی صارفین نے ہانیہ عامر اور یشما گل پر تنقید کی وہیں ان کے وہ مداح بھی سامنے آ گئے جو انہیں ہرحال میں پسند کرتے ہیں۔
ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب اپنی زندگیاں ایسے ہی گزار رہے ہیں اور اس میں کچھ برا نہیں ہے۔ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ ویسے بھی وہ بہت کیوٹ ہیں اور انہیں یہ سوٹ کرتا ہے۔‘
ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو اب تک 50 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.