Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں گیزر چلانے کی سُپر ٹیکنیک جو بجلی کا بل کافی حد تک کم کردے گی

موسم سرما کے دوران بجلی کے بل میں ایک بڑا حصہ گیزر کا ہوتا ہے۔
شائع 25 اکتوبر 2023 05:34pm

پاکستان کے کئی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی ہے، جبکہ کچھ علاقے تو ایسے ہیں جہاں نہانے اور دیگر استعمال کیلئے کیلئے گرم پانی ضروری ہوگیا ہے۔

سردیوں میں گرم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں لوگ اپنے گھروں میں گیزر کا استعمال کرتے ہیں۔

موسم سرما کے دوران بجلی کے بل میں ایک بڑا حصہ گیزر کا ہوتا ہے۔

ایسے میں ہم کچھ طریقے ایسے ہیں جن کو آپ اپنا لیں تو بجلی کے بل کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

گیزر کا صحیح سائز منتخب کریں

اگر آپ گیزر چلانے کے باوجود بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ صحیح سائز کا گیزر استعمال کریں۔ کیونکہ اگر گیزر بڑۓ سائز کا ہوا تو ضرورت سے زیادہ پانی گرم کرے گا اور اس سے بجلی کا بل بھی زیادہ آئے گا۔

اسٹار ریٹنگ والے گیزر کا انتخاب کریں

فائیو اسٹار ریٹیڈ گیزر ایسے گیزر ہیں جو بجلی بچانے کا کام کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ اس سیزن میں نیا گیزر خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو 5 اسٹار ریٹڈ گیزر خریدیں۔ کیونکہ یہ سب سے زیادہ بجلی بچاتے ہیں۔

گیزر کو صحیح درجہ حرارت پر استعمال کریں

بجلی بچانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ گیزر کو صحیح درجہ حرارت پر چلایا جائے۔

گیزر کا عام درجہ حرارت 55 ڈگری سیلسیس سے 65 ڈگری سیلسیس تک ہوتا ہے۔

ایسی صورت میں یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ درجہ حرارت کو 55 ڈگری سیلسیس پر رکھیں، کیونکہ کم درجہ حرارت میں بجلی کی کھپت بھی کم ہوگی۔

گیزر کو زیادہ دیر تک آن نہ رکھیں

بہت سے لوگ گیزر کو زیادہ دیر تک آن رکھتے ہیں، تاکہ کبھی بھی گرم پانی حاصل کر سکیں، جبکہ بہت سے تو گیزر کا سوئچ آف کرنا ہی بھول جاتے ہیں، دونوں ہی صورتوں میں بہت زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے۔

دراصل ہوتا یہ ہے کہ پانی گرم ہونے کے بعد گیزر بند ہو جاتا ہے۔ لیکن، جب یہ آن ہوتا ہے تو ٹھنڈا ہوتے ہی پانی کو دوبارہ گرم کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایسے میں گیزر کو دن بھر آن رکھنے سے یہ آن آف عمل جاری رہتا ہے اور گیزر بجلی کا استعمال کرتا رہتا ہے۔

گیزر میں ٹائمر لگائیں

گیزر میں ٹائمر لگانا بھی بجلی بچانے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ گیزر کا ٹائمر سیٹ کرنے سے گیزر کا وقت کم ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں بجلی کا غیر ضروری استعمال نہیں ہوتا اور بجلی کی کھپت کم ہوجاتی ہے۔

electricity bill

Geysar

Energy Efficient Geysar

Electric Geysar