Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کا سابق صوبائی وزیر کمرہ عدالت سے گرفتار

مقامی عدالت سےضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونےپرگرفتار کیاگیا
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 06:27pm

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر فضل شکور کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا، عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی تھی۔

تحریک انصاف کے چارسدہ سے سابق صوبائی وزیر قانون کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر فضل شکور نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے رجوع کیا تھا اور وہ عدالت میں آئے تھے، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی، جس پر انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سابق وزیر کو 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے اور مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 9 اور 10 مئی واقعات میں نامزد ملزم سابق رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور پی ٹی آئی ضلع چارسدہ کے صدر عزیز خان کو بھی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

سابق ایم این اے کے خلاف تھانہ سیدو شریف اور عزیز خان کے خلاف سٹی تھانہ چارسدہ میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ دونوں گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

pti leader

pti

PTI Leaders arrested