Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے 25 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہ پر پروپیگنڈا کے لیے رکھا، فیاض الحسن

مجھے ان کے ایجنڈا کا بخوبی علم تھا، اسی لیے عہدے سے ہٹایا گیا، رہنما آئی پی پی
شائع 25 اکتوبر 2023 03:03pm
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)

استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہ پر پروپیگنڈا کے لیے رکھا، میں اس کا چشم دید گواہ ہوں، مجھے ان کے ایجنڈے کا بخوبی علم تھا، اسی لیے عہدے سے ہٹایا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیزکو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کااستعمال کیا گیا، ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے ”آج نیوز“ کو بتایا کہ میں اس اسکیںڈل کا چشم دید گواہ ہوں، میری موجودگی میں پی ٹی آئی نے بھرتیاں کی۔

فیاض چوہان نے خود کو تمام معاملات سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار افراد نے پورے سسٹم کو یرغمال بنارکھا تھا، جبران الیاس، ارسلان خالد اور اظہر مشوانی لاکھوں روپے کما رہے تھے، مجھے ان کے ایجنڈا کا بخوبی علم تھا، اسی لیے عہدے سے ہٹایا گیا۔

رہنما استحکام پارٹی نے کہا کہ 20 سے 25 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہ پر پروپیگنڈا کے لیے رکھا گیا، اور اس پروپیگنڈے میں ملک دشمن عناصر بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی، فیاض الحسن چوہان

فیاض چوہان نے بتایا کہ پی ٹی اے میرے انڈر نہیں تھا، وفاق کے ماتحت تھا، اور اس وقت کے وفاقی وزیراطلاعات ایک نمبر کے دونمبر آدمی تھے، جو کام وفاقی اداروں کو کرنا چاہیے تھا وہ انہوں نے نہیں کیا۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ فوج کے حق میں بات کی، فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہماری جنگ صرف پی ڈی ایم سے ہے، میں 5 ماہ سے پی ٹی آئی کی سازشیں بے نقاب کر رہا ہوں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سازشی عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

pti

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

fayaz ul hasan chohan