Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا معروف ہالی ووڈ اداکار نے اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگا لیا

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہا
شائع 25 اکتوبر 2023 02:45pm
ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹاتھم نے پولیس کو چیلنج کردیا:’ تصویر سوشل میڈیا
ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹاتھم نے پولیس کو چیلنج کردیا:’ تصویر سوشل میڈیا

56 سالہ برطانوی اداکار جیسن اسٹاتھم ایکس پلیٹ فارم پر فلسطین کے حق میں اپنے موقف کی وجہ سے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر ہالی ووڈ اداکارجیسن اسٹاتھم کو فلسطین کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اپنی گاڑی پروہاں کا جھنڈا لگائے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ایک شخص اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فلسطینیوں پر جاری حملوں کے درمیان فلسطینی پرچم لہرانے کے لیے سیاہ گاڑی کا بونٹ کھولتا دکھائی دے رہے ہیں

اس کے بعد اس نےاندر بیٹھنے سے پہلے فلسطینی کیفیہ کو دونوں طرف کے شیشے پر لٹکا دیا اور وہاں سے چلا گیا۔

بڑی تعداد میں لوگ اس ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کو جیسن سٹیتھم قرار دیتے ہوئے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ان کے موقف کی تعریف کر رہے ہیں۔

لیکن صارفین میں ابہام پایا جاتا ہے کہ آیا یہ ہالی ووڈجیسن اسٹاتھم ہیں یا کوئی اور شخص؟

ایک صارف نے لکھا ’کیا یہ ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹاتھم ہیں؟‘

مزید پڑھیں

فلسطین کی حالیہ صورتحال پر ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر کے اداکار برہم، امریکی صدر کو خط

دنیا بھر کی شوبز شخصیات فلسطین کے حق میں سامنے آ گئیں

’نتائج جاننے کے باوجود فلسطین کے لیے بات کی‘، سونم کپور چھا گئیں

ایک نے لکھا ’ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹاتھم نے پولیس کو چیلنج کیا اور اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم نصب کیا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مشہور اداکار جیسن اسٹیتھم نے اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لٹکا کراسرائیل پر قبضہ کرنے کے ظلم پر ردعمل ظاہر کیا ہےجس پر ترکی کی مشہور شخصیات خاموش ہیں ’۔

دوسری طرف بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ہالی ووڈ اداکار نہیں بلکہ ان سے مماثلت رکھنے والا کوئی شخص ہے۔

Celebrities

lifestyle

Palestinian Israeli Conflict

X Twitter

Hollywood artists

Jason Statham

followers