Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو بے روزگاری ختم ہوگی، آفاق احمد

پاکستان معیشت میں بری طرح متاثر ہے، چئیرمین ایم کیوایم حقیقی
شائع 25 اکتوبر 2023 01:37pm

ایم کیوایم حقیقی کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو ملک میں بے روزگاری ختم ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22 خاندانوں نے پاکستان کی معیشت کوعروج پر پہنچایا تھا، پاکستان معیشت میں بری طرح متاثر ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ قرضوں کے لیے کبھی کسی، تو کبھی کسی سے مدد مانگی جاری ہے، بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو ملک میں بے روزگاری ختم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے لوکل سرمایہ کو سہولتیں فراہم کی جائیں، غیر ملکی تارکینِ کی وجہ سے اکانومی سمیت اسٹریٹ کا رجحان ہے۔

مزید کہا کہ افواجِ نےجرت مندانہ فیصلہ کیا ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم سب اس فیصلے پر پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

Afaq Ahmed

Muhajir Qaumi Movement