Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان جہاں نظر آئیں گرفتاری کرکے عدالت پیش کیا جائے،عدالت
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 05:00pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کواشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ملزمان جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے۔

عدالت نے جن ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کیے ان میں مراد سعید، عمرایوب، علی امین گنڈاپور شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی ، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم شامل ہیں۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شریکِ ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریکِ ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عماد یوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

9 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کا سابق صوبائی وزیر کمرہ عدالت سے گرفتار

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم کی کارروائی چیلنج کردی

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہباز گِل جب بھی نظر آئیں، گرفتار کرکےعدالت پیش کیا جائے۔

pti leader

pti

PTI Leaders arrested