Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ: خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم

ملزم سفیان نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گھر بلاتا ہے، متاثرہ لڑکی کا بیان
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 02:37pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گوجرانولہ میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو بلیک میل کر لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ملزم سفیان نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گھر بلاتا ہے۔

گوجرانولہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک کرکے لاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ متاثرہ خواتین نے پولیس کو بیان بھی دیئے ہیں۔

ایک متاثرہ لڑکی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی اور ایف آئی ار میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شعبہ نرسنگ سے منسلک ہے اور ملزم سفیان نے اس کو والدہ چیک اپ کے بہانے گھر بلا کر بے ہوشی کی دوا پلا دی جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور ملزم نے بے ہوشی کی حالت میں اس کی برہنہ ویڈیو بنائی، بعد ازاں ملزم سفیان نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ گروہ چار سے پانچ لڑکوں پر مشتمل ہے، مرکزی ملزم سفیان نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گھر بلاتا ہے اور بے ہوش کرکے ویڈیو بناتا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سفیان کو حراست میں لے لیا، جس کے موبائل سے درجنوں ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کی متنازع ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہیں، اور لڑکیوں کو بلیک میل کر لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پکڑے گئے ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

black mailing