بہنیں ایک دوسرے کیلئے کتنی ضروری ہیں، سائنسی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
بھائی چارے کا رشتہ اعتماد پر استوار ہوتا ہے۔ بہنیں اپنے راز ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتی ہیں ایک دوسرے پر اعتماد کرتی ہیں اور جانتی ہیں کہ یہ وہ رشتہ ہے جہاں ان کے راز محفوظ ہیں۔
بہنوں کا آپس میں ہمیشہ سے ایک مظبوط تعلق رہا ہے کیونکہ جتنا اپنی بہن سے نزدیک ہوتی ہیں اتنا بھائی سے نہیں ہو پاتیں۔
اگر آپ بہنوں کے ساتھ بڑی ہوئی ہیں تو شاید آپ نے اس وقت اس کے فوائد کو محسوس نہیں کیا ہوگا، لیکن جب آپ اورآپ کی بہن بچپن ہی سے بہترین دوست ہیں اور ایک دوسرے سے ہر بات کر لیتی ہیں تو یہ بات آپ کو ثابت کردے گی کہ ان لڑکیوں کی بہ نسبت جو اکلوتی ہیں آپ اپنی بہت سی مشکلات سے بآسانی نمٹ لیتی ہیں۔
اگر آپ اور آپ کی بہن ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں تو آپ محسوس کر سکتی ہیں کہ وہ آپ کے لئے ایک نعمت ہیں۔
جرنل آف فیملی سائیکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق یہ بتاتی ہے کہ بہن آپ کی خود اعتمادی اور ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔
بہن ہونے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ بہن کی موجودگی میں آپ تنہا یا الگ تھلگ محسوس نہیں کرتیںکیونکہ آپ کی بہن آپ کو کبھی بھی اکیلا محسوس نہیں ہونے دیتی۔
ایک رپورٹ کے مطابق وہ لڑکیاں جن کی بہنیں ان کی مدد کرتی ہیں ان کے مقابلے میں ذیادہ ذہین ہوتی ہیں جن کی بہن نہیں ہوتی۔
آپ صرف ذہنی طور پر ہی بہتر نہیں ہوتیں بلکہ بہن ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اور بھی فائدہ ہوتے ہیں۔
کونکورڈیا یونیورسٹی نے دریافت کیا کہ بہن ہونا آپ کو زیادہ ذہین بناتا ہے اور یہ آپ کو تناؤ سے نمٹنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن انہیں راکھی باندھنے کیلئے بھارت جائیں گی
بہنیں ایک دوسرے کا سہارا ہوتی ہیں اور اپنے گہرے خوف اور خوابوں کو آپس میں بانٹ سکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف السٹر اور ڈی مونفورٹ یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے دریافت کیا کہ آپ کا بھائی آپ کے مواصلات کو بہتر بناتا ہے جبکہ بہن کے ساتھ آپ کو مستقبل کی زندگی میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت ملتی ہے۔
لہذا اگر آپ نے کچھ عرصے سے اپنی بہن سے بات نہیں کی ہے تو اسے کوئی اچھا سا تحفہ دیں اور ان تمام چیزوں کے لئے اس کا شکریہ ادا کریں جو اس نے نادانستہ طور پر آپ کے لئے کیں ہیں۔
Comments are closed on this story.