Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، سیشن جج کا فواد چوہدری سے مکالمہ

اپناخیال رکھا کریں چوہدری صاحب، جج طاہرعباس سِپرا کا فواد سے مکالمہ
شائع 25 اکتوبر 2023 11:41am
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

جج طاہرعباس سِپرا نے آئی پی پی کے رہنما فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپناخیال رکھا کریں چوہدری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ فوادچوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کےہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کیا حال ہیں چوہدری صاحب؟۔ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنا خیال رکھا کریں چوہدری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کو ہی عزیز ہیں۔

فواد چوہدری نے جج کے ریمارکس پر جواب دیتے ہوئے استدعا کی کہ بس سر کوشش ہےاپنا خیال رکھنے کی، سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہوگیا ہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردیں۔

عدالت نے فوادچودھری کے خلاف کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

Fawad Chaudhary

District and Sessions Courts Islamabad