Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بحرین نے انتہا پسند ہندو ڈاکٹر برطرف کردیا

اسپتال انتظامیہ نے بیان کی مذمت اور لاتعلقی کا اعلان کر ڈالا
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 11:36am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بحرین کے اسپتال نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع کے دوران سوشل میڈیا پر فلسطین مخالف تبصرے پوسٹ والے بھارتی نژاد ڈاکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا۔

ڈاکٹر سنیل راؤ نے ایکس پر فلسطین مخالف کئی پوسٹس پوسٹ کیں، جن کی جانب ایکس پر ایک صارف نے بحرینی حکام کی توجہ دلائی۔

ڈاکٹرسنیل راؤ کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہیں، فلسطینیوں کا خاتمہ کر دینا چاہیے۔

رائل بحرین اسپتال نے ایکس پرڈاکٹرراؤ کے اقدامات کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ ڈاکٹر سنیل راؤ، جوانٹرنل میڈیسن کے ماہر کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایسی ٹویٹس پوسٹ کی ہیں جو ہمارے معاشرے کے لیے ناگوار ہیں۔ ہم اس بات کی تصدیق کرنا چاہیں گے کہ ان کی پوسٹس اور نظریہ ذاتی ہیں اور اسپتال کی رائے اور اقدار کی عکاسی نہیں کرتیں۔ یہ ہمارے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم نے ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کی ملازمت فوری ختم کر دی ہے‘۔

تنازع کے جواب میں، ڈاکٹرراؤ نے اپنے بیانات کی غیر حساسیت تسلیم کرتے ہوئے ایکس پر معافی نامہ جاری کیا۔

انہوں نے لکھا، ’میں نے اس پلیٹ فارم پر جو بیان پوسٹ کیا اس کے بارے میں معذرت چاہتا ہوں۔ موجودہ واقع کے تناظر میں یہ غیر حساس تھا۔ بطور ایک ڈاکٹرتمام زندگیوں کی اہمیت ہے۔ میں اس ملک، اس کے لوگوں اور اس کے مذہب کا دل سے احترام کرتا ہوں‘۔

اسپتال نے اپنی ویب سائٹ سے ڈاکٹر راؤ کا پروفائل ہٹا دیا ہے۔ ایکس پروفائل کے مطابق، تقریباً 20 سال کے تجربے کے ساتھ انٹرنل میڈیسن کے ماہر ہیں۔ وہ وشاکھاپٹنم میں آندھرا میڈیکل کالج اور کرناٹک کے منگلورو میں کستوربا میڈیکل کالج کے سابق طالب علم ہیں۔

Bahrain

مشرق وسطیٰ